kohsar adart

انتخابات میں کامیابی،ٹرمپ کا اہلیہ سے اظہارِ محبت

انتخابات میں کامیابی،ٹرمپ کا اہلیہ سے اظہارِ محبت

 

فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کتاب کی بھی تعریف کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ کی کتاب کو ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر روک کر اہلیہ کے گال پر بوسہ بھی دیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناؤں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More