
اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، فیصل واوڈا
پیش گوئی کی آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دو راہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس اوپن اینڈشٹ کیس تھا. کل بھی کہا تھا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا
سینیڑ فیصل واوڈا نے کہا کہ شہزاد اکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا، این سی اے نے کہا تھا کہ یہ پیسہ پاکستان کا ہے، اس معاملے میں مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی، بندلفافہ جب لایا گیا تو وہ اس وقت بھی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے پیش گوئی کی آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں بھی جاکر یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، بانی کو اندر رکھنےوالے آدھے لوگ وہی ہیں جو ان کیخلاف بیان دے کر آئے ہیں ، 20جنوری سے امید لگانے پر انھیں مایوسی ہوگی۔