kohsar adart

اعظم سواتی حسن ابدال میں درج مقدمات میں بری

اعظم سواتی حسن ابدال میں درج مقدمات میں بری

5اکتوبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو حسن ابدال میں درج 2مقدمات میں ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،اے ٹی سی جج نے حسن ابدال میں درج دو مقدمات میں اعظم سواتی کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں پولیس نےاعظم سواتی کا 16روزہ ریمانڈ حاصل کر رکھا تھا،اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More