kohsar adart

اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ تیزی آ گئی.انڈیکس بلند ترین سطح پر

100 انڈیکس بڑھ کر 67903 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

بدھ کے کاروباری روز917 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی ، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔100 انڈیکس بڑھ کر 67903 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔بعد ازاں حصص بازار میں کاروبار کا اختتام 869 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا۔ ایس ای 100 انڈیکس 67756 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر اسٹاک مارکیٹ بند ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 مارچ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617پوائنٹس کی تیزی آئی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی تھی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔

29 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد شدید مندی رہی اور 4روز سے بننے والے بلندیوں کے نئے ریکارڈز کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ شدید مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جب کہ سرمایہ کاروں کے 17ارب 66کروڑ 58لاکھ 52ہزار 175روپے ڈوب گئےتھے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہوئی

ادھر درآمدات کا حجم 4.7ارب ڈالر کی سطح پر آنے اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے انٹربینک مارکیٹ میں 13دن کے وقفے کے بعد روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر کی قدر گھٹ کر 280روپے سے بھی نیچے آگئی۔

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا
آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا

 

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 277روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 279روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی درآمدات میں ماہوار بنیادوں پر اضافے سے ماہوار درآمدی مالیت 4ارب ڈالر متجاوز کرگئی ہے جس سے اس امر کی نشاندہی ہورہی ہے کہ تجارتی وصنعتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 277 اور 278روپے کے درمیانی سطح پر آگئے ہیں لیکن معیشت میں ڈالر کی طلب میں بتدریج اضافہ روپے کی قدر کو متاثر کر رہا ہے۔

The stock exchange hit a record highاسٹاک ایکسچینج ریکارڈ تیزی آ گئی.انڈیکس بلند ترین سطح پر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More