
اسلام آباد میں کھلے مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی
تاجر ارشد ستی نے 15 سالہ بیٹے کو بچانے کیلئے میں ہول میں چھلانگ لگا دی، دونوں جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد میں کھلے مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق کوہسار اتحاد کےرکن اور اسلام آباد کے تاجر خالد ستی کے چھوٹے بھائی ارشد ستی اور ان کا 15 سالہ بیٹا عبد الرحمٰن آئی ٹن فور زلفی مارکیٹ کے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پندرہ سالہ عبدالرحمٰن رات کے اندھیرے میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے اس میں گر گیا جسے بچانے کی خاطر اس کے والد ارشد ستی نے بھی مین ہول میں چھلانگ لگا دی، تاہم اندر موجود گیس میں دم گھٹنے سے دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، لاشیں نکالنے کیلئے رات گئے ریسکیو کارروائی جاری تھی۔
متاثرہ خاندان کے مطابق واقعہ سی ڈی اے حکام کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ سی ڈی اے کے کے ڈائریکٹر ملک عطا کو متعدد بار شکایت کی گئی کہ آئی ٹن کے 127 گٹر کے ڈھکن غائب ہیں اورکھلے مین ہول انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیںلیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مین ہول میں باپ اپنے جواں سال بیٹے کے ہمراہ زندگی کی بازی ہار گیا۔