
اسلام آبادمیں شدید دھند،فلائٹ آپریشن متاثر
اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز لینڈنگ لیے مطلع صاف ہونے کی منتظر ہے،
پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی پرواز بھی لینڈنگ کے لیے ہولڈ پر ہے۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی
پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے
گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔