
بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے اسلام آبادمیں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردگرفتار کر لئے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد بارود۔پرائما وائر۔ڈیٹونیٹر اور پستول برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم نے کھنہ پل پہاڑی راولپنڈی کے قریب سے دو دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا جن کی شناخت معیز احمد اور مہران یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ مدعی مقدمہ انسپکٹر ساجد اکرام کے مطابق ملزمان کے بیگ سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، ڈیٹونیٹرپرائما وائر، ڈیٹونیٹر اور پستول اور موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرودں نے اپنا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہونے کا انکشاف کیاہے، دوران تفتیش ملزمان نے سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی کرنے کا بھی انکشاف کیا، دہشت گردوں کو تھانہ سی ٹی ڈی شفٹ کر دیا گیاہے۔
ادھر ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 13 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے2 ،داعش کا ایک اہم کمانڈر پکڑے گئے جبکہ اٹک سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، بہاولپور اور جہلم سے بھی کالعدم تنظیم کے کارندے گرفتار ہوئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردو ں سے دھماکا خیز مواد اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
Indian plan to spread destruction in Islamabad failed. 2 terrorists arrested,اسلام آبادمیں تباہی پھیلانے کا بھارتی منصوبہ ناکام ۔ 2 دہشت گردگرفتار