اسرائیل میں لگی آگ بے قابو ہو رہی ہے 9 بستیاں خالی

اسرائیل میں لگی آگ بے قابو ہو رہی ہے 9 بستیاں خالی
بیت المقدس کے مغرب میں جنگل میں لگی آگ بے قابو ہورہی ہے آگ کی وجہ سے نو سے زیادہ بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ان بستیوں کے گھروں سے 10000 سے زیادہ مکینوں کو نکال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فائر فائٹنگ حکام نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔ ملک کی سطح پر فائر فائٹنگ کی تمام ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر سلامتی بن گویر نے ہیڈ کوارٹرز میں اس صورتحال کا مشترکہ جائزہ لیا۔ یروشلم کے علاقے میں اسرائیلی فائر فورسز کے کمانڈر نے آگ کو ملک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔ شن بیت نے یروشلم پہاڑوں کی آگ کی تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں۔یروشلم پہاڑوں میں جلتی آگ کی توسیع کے نتیجے میں اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سار نے متعدد یورپی ممالک سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس میں آگ سے نمٹنے میں مدد کریں۔