kohsar adart

اسرائیلی ریزرو فورس کا میجر غزہ میں ہلاک

اسرائیلی ریزرو فورس کا میجر عدی شانی غزہ کے شمال میں حماس سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے خالی مکان کا محاصرہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس شہر پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا کام یحییٰ سنوار تک پہنچنا اور اسے ختم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے حماس کے 11 میں سے 5 اہم کمانڈرز کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More