kohsar adart

ابرار الحق کا سیاست میں مشروط واپسی کا اعلان

ابرار الحق کا سیاست میں مشروط واپسی کا اعلان
پاکستانی گلوکار اور سماجی ورکر ابرارالحق نے سیاست میں دوبارہ انٹری کیلئے کپتان کے اشارے کی شرط رکھ لی۔

گلوکار و سماجی ورکر ابرار الحق نے سیاست میں دوبارہ انٹری بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان سے مشروط کرلی
گلوکار نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سیاست میں دوبارہ آنے سے متعلق ابرار الحق نے کہا کہ میں اس وقت سیاست سے تائب ہوں کیوں کہ ابھی سیاست نہیں ہو رہی اگر سیاست ہوگی تو دیکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

واضح رہے ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More