kohsar adart

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات میں کیا ہوا؟

ملاقات میں ملکی سیاسی امور خصوصاً پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور( کوہسار نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے جسے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال  اور بالخصوص پنجاب  میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی امور خصوصاً پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ اور پی پی کی سابق سینیٹر رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم ن لیگ کے قائد نوازشریف کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے اس رابظے کے تناظر میں زرداری شجاعت ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نوازشریف کو اپنے رابطوں کی بنیاد پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد وقتی طور پر روکنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ نوازشریف نے بھی پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک مشاورت میں آصف زرداری کی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اس بات کیلئے پرامید ہیں   کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More