top header add
kohsar adart

آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

 

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

 

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

 

254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

 

اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47 رنز کی اننگر کھیلی، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نعمان تیواری نے 14 رنز بنائے

 

جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More