top header add
kohsar adart

آرمی چیف نے غزہ سے جبری انخلا انسانیت کیخلاف جرم قرار دے دیا

آرمی چیف عاصم منیر نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا  کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی افواج کے فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے۔

منگل کے روز فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات میں آرمی چیف  نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں فلسطین کے سفیر احمد سے ملاقات میں اسرائیلی فوج کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لیے متحرک ہو۔ آرمی چیف نے 1967 سے پہلے سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی، تعلیمی و امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے، غزہ میں تشدد کی تازہ لہر جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی۔

Army Chief called the forced evacuation from Gaza a crime against humanity,آرمی چیف نے غزہ سے جبری انخلا انسانیت کیخلاف جرم قرار دے دیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More