kohsar adart

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بحرین کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد، بحرین

ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں ہوئی،

ملاقاتوں میں پاک بحرین فوجی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا،

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More