top header add
kohsar adart

آخری ٹی 20 میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست

 ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، برائن بنیٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے۔

آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More