kohsar adart

آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستا ن، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی جب کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ،کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More